ضلعی انتظامیہ پشاور اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی سینیٹائزر کی 600 بوتلیں برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پاشور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق خفیہ اطلاع پر فقیر آباد میں ایک پلازہ پر چھاپہ مارا گیا جہاں جعلی سینیٹائزر کو بوتلوں میں بھرا جا رہا تھا۔
ملزمان جعلی سینیٹائزر بنانے کے بعد مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران تین ڈرم تیار کیے گئے جعلی سینیٹائزرز بھی تحویل میں لیے گئے جبکہ موقع سے تین افراد گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔