ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1495 ہوگئی ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پنجاب میں 557، سندھ میں 469 اور بلوچستان میں 133 کیسز ہیں۔
کنٹرول سینٹر کے مطابق گلگت بلستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 107 ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 188، اسلام آباد میں 39، آزاد کمشیر میں 2 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 25 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔