بینکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی۔ تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، کورونا ٹیسٹ کے لیے مسافروں کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بنکاک سے آئے 170 پاکستانی مسافروں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ مکمل کر لی گئی۔
تمام مسافروں کو 3 ہوٹلوں میں رکھا جائے گا، محکمہ صحت کی گاڑیوں کے ذریعے مسافروں کو ہوٹلز پہنچادیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ جن مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوگی ان کا علاج کیا جائے گا۔