• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن ٹینس مقابلوں کو ملتوی کیا جائے، روسی خاتون کھلاڑی

سڈنی، ماسکو( جنگ نیوز) آسٹریلیا کے ٹینس اسٹارجان مین اور سابق روسی ٹینس اسٹار انا کورنیکو نے ٹینس کی عالمی تنظیم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال ہونے والے ومبلڈن ٹینس مقابلوں کو ملتوی کیا جائے ، دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی اس وائرس کی وجہ سے تیاری مٹاثر ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کو اگست یا ستمبر میں کرایا جائے جب تک حالات میں بہتری کے امکانات ہیں،آ سٹریلین اسٹار نے کہا کہ وہ اس سال کسی بھی مقابلے میں محض اس خوف سےحصہ نہیں لیں گے کہ سامنے والے حریف کی طبی پوزیشن کیسی ہے۔

تازہ ترین