• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے ہیتھرو ائرپورٹ کا امیگریشن آفیسر اور اسکی بیٹی ہلاک

راچڈیل (ہارون مرزا) لندن ہیتھرو ائیر پورٹ پر امیگریشن آفیسرکورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا جبکہ اسکی بیٹی باپ کی وفات کے دوسرےدن اسی وائرس کا شکار ہو کر وفات پا گئی۔ تفصیلات کے مطابق 61سالہ سدھیر شرما اور اسکی 33سالہ فارماسسٹ بیٹی پوجا میں چند یوم قبل کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جو زیر علاج تھے دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 28ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس اور وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، سدھیر شرما اور اسکی بیٹی پوجا و فیملی کے دیگر ممبران ہونسلو ویسٹ میں رہائش پذیر تھے یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کا مصروف ترین ائیر پورٹ ہیتھرو ویرانگی کی بدترین تصویر پیش کر رہا ہے، اٹلی کے بعد برطانیہ دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں کورونا وائر س سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں اس سے قبل ایک پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر حبیب زیدی اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہو کر وفات پا گئے تھے۔
تازہ ترین