• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی نااہلی اور عدم توجہی کے سبب کورونا وائرس میں اضافہ ہوا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی ناہلی اور عدم توجہی کے سبب کورونا وائرس میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ جنوری میں پاکستانی حکومت کو اس حوالے سے اطلاعات مل گئی تھیں مگر اس کے لئے احتیاطی حکمت عملی نہیں بنائی گئی، دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی طبی جانچ پڑتال نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈائون سے کئی غریب گھرانے متاثر ہوئے ہیں مگر ان کی داد رسی اس انداز میں نہیں کی جارہی ہے جس کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین