• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قراۃالعین بلوچ نے دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کی یاد دلادی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ قراۃالعین بلوچ کا کہنا ہے ماضی میں کسی نے کشمیر پر توجہ نہیں دی تھی اب پوری دُنیا لاک ڈاؤن میں ہے۔گزشتہ روز پاکستان کی معروف گلوکارہ قراۃ العین بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دُنیا بھر میں لگے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی کچھ عرصہ پہلے کی ہی بات ہے کہ عالمی طاقتوں نے کشمیر کے لاک ڈاؤن پر توجہ نہیں دی تھی اور اب پوری دُ نیا ہی لاک ڈاؤن کی زد میں آگئی ہے۔‘قراۃ العین بلوچ نے لکھا کہ’اللّہ عظیم ہے۔‘گلوکارہ کے اِس ٹوئٹ پر مقبوضہ کشمیر کے طاہر نامی اُن کے ایک مداح نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈاؤن اور کورونا کا لاک ڈاؤن دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔‘طاہر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن میں ہماری بات چیت بند ہوگئی تھی، ہمیں ذلیل و خوار کیا گیا تھا، ہم پر وحشیانہ کرفیو لگایا گیا تھا جس سے ہمیں اسپتالوں، دوائیوں تک رسائی حاصل نہیں تھی۔‘ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ہمارے یہاں تیز رفتار انٹرنیٹ پر اب بھی پابندی ہے، ہمارے لیے صرف رات کو گھروں میں چھاپے، گرفتاریاں اور جیلیں ہیں۔‘ صارف کے اِس جذبات سے بھرے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے قراۃ العین بلوچ نے لکھا کہ ’آپ سب ہمارے خیالات اور دُعاؤں میں شامل ہو، اور ہر ایک وہ شخص ہماری دُعاؤں میں شامل ہے جو اِس دُنیا میں درد سے دو چار ہے۔‘
تازہ ترین