• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرفیو کا دورانیہ بڑھانے کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے


سعودی عرب کے شہروں ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد جدہ میں بھی کرفیو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق کرفیو کا دورانیہ بڑھانے کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض کے بعد جدہ میں بھی کرفیو سہ پہر 3 سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس یکم مارچ کو سامنے آیا تھا، وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1203 ہے جبکہ ہلاکتیں 4 ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا، سعودی عرب میں 21 دن کا جزوی کرفیو نافذ

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ 37 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین