• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا نے اسرائیل میں دیرینہ سیاسی مسئلہ حل کردیا

کورونا نے اسرائیل میں دیرینہ سیاسی مسئلہ حل کردیا


اسرائیل میں ایک سال کے 3 الیکشنوں کے نتائج جو مسئلہ حل نہ کرسکے وہ کورونا وائرس نے حل کردیا۔

اسرائیل میں کورونا وائرس نے سیاسی حریفوں کو ایک کردیا، حکومت اور اپوزیشن مشترکہ حکومت بنانے پر راضی ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے رہنما بینی گانٹز کو جمعرات کو اسرائیلی پارلیمنٹ کا اسپیکر بھی منتخب کرلیا گیا ہے۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 800 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں۔

تازہ ترین