• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد میں کورونا کی تصدیق

کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 33 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 502 ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں اب تک 222 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 82 میں سے7 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

محکمہ صحت کے مطابق سکھر میں موجود تفتان کے زائرین میں 265 افراد کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں اب تک 5945 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین