• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: کورونا کا پھیلاؤ، ماسک کی فروخت بڑھ گئی

لاہور: کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی پر ماسک کی فروخت میں اضافہ


کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد لاہور میں ماسک بیچنے والے بھی جگہ جگہ نظر آنے لگے ہیں، لوگ بھی ماسک خرید رہےہیں، یہ ماسک ایک طرف آمدن کا ذریعہ اور دوسری طرف وائرس کے خلاف شعور کی بیداری کا ثبوت ہیں۔

لاہور اور گرد و نواح میں ایک ماہ پہلے ماسک پہننے کا زیادہ رواج نہ تھا تاہم  کورونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کی تو ماسک نے بھی اپنی طلب خود پیدا کرلی۔

لاک ڈاؤن کے باعث بند دکانوں اور فیکٹریوں کے ملازم اور بچے رنگ برنگے ماسک بیچنے لگے۔

زیادہ تر شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ماسک پہن کر ہی گھروں سے نکلتے ہیں، ایسا کرنا اپنی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

کچھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی دوسروں کی دیکھا دیکھی ماسک پہن لیے ہیں۔

موٹر سائیکل سوار تو ایک طرف، راہ گیر، دکاندار، ریڑھی بان اور گاہک بھی ماسک پہنتے دکھائی دے رہےہیں۔

کورونا وائرس نے لوگوں میں شعور کی نئی لہر پیدا کردی ہے اب عوام الناس کی اکثریت ماسک پہنے اور کسی حد تک احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نظر آتی ہے۔

تازہ ترین