• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون شریف:کورونا وائرس کے خدشات، میلہ نہ ہونے کا امکان

سیہون شریف(نامہ نگار) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سیہون میلہ نہ ہونے کا امکان، سندھ سرکار نے قلندر لعل شھباز کا سالانہ میلہ نہ کروانے کا عندیہ دے دیا۔سالانہ عرس میں پنجاب سمیت پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین آتے ہیں۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر میلہ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ قلندر لعل شھباز کا مزار بھی 15 مارچ سے عام زائرین کیلئے مکمل بند ہے۔ مزار پر محکمہ اوقاف اور پولیس سیکیورٹی موجود ہے۔ مزار قلندر پر روایت کے مطابق قلندری دھمال کا سلسلہ جاری ہے جس میں صرف اوقاف اور پولیس ا ہلکار شریک ہوتے ہیں۔
تازہ ترین