• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز بغیر تشہیر فلاحی کاموں میں مشغول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں لاک ڈاون ہے اور بہت سارے لوگوں مالی مشکلات سے دوچار ہیں کراچی کے بہت سارے کرکٹرز خاموشی سے آگے آکر گرائونڈ اسٹاف اور دیگر ضرورت مندوں میں راشن اور کیش تقسیم کررہے ہیں۔ کھلاڑی بغیر کسی تشہیر کے خاموشی سے کام کررہے ہیں۔ ان میں پاکستان کے بڑے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز فارغ وقت میں فلاحی کاموں کی جانب راغب ہورہے ہیں۔

تازہ ترین