آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍شوال المکرم 1441ھ 5؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خواتین کوپیٹنےکےٹپس دینےوالےباکسرکی معذرت

لندن (جنگ نیوز) سپر مڈل ویٹ عالمی برطانوی باکسر بلی جو سنڈرز اپنی متنازع وڈیو پر خواتین سے معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے، ہفتے کو ان کی وڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے لاک ڈائون کے باعث گھروں میں مقیم مردوں کو پٹائی کے ٹپس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر گھروں میں خواتین کے ساتھ کوئی بحث اور مسئلہ ہو تو ان کو پنچ لگادیں۔ ڈبلیو بی او کے سپر مڈل ویٹ چیمپیئن 30 سالہ سینڈرز نے کہا کہ اگر آپ کی خواتین گھر میں بیٹھنے پر آپ پر زہراگل رہی ہیں تو انہیں ٹھوڑی پر پنچ رسید کیا جائے، اس مقصد کیلئے انہوں نے پنچنگ بیگ پر عملی نمونہ بھی دکھایا تھا۔ وڈیو پر سامنے آنے والے شور کے بعد سینڈرز نے معافی مانگ لی اور کہا کہ اگر کسی بھی خواتین کا دل دکھایا تو معافی چاہتا ہوں۔ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہاکہ میں کبھی بھی گھریلو تشدد کا مظاہرہ نہیں کروں گا اور اگر میں نے دیکھا کہ مرد کسی عورت کو چھونے والا ہے تو میں اسے ٹکڑے ٹکڑے کروں گا۔
اسپورٹس سے مزید