• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹیبل ٹینس کامالی بحران،اخراجات گھٹانےکافیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیبل ٹینس کی عالمی تنظیم نے مالی بحران کے باعث اپنے اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عملے کی تنخواہوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اتوار کو وڈیو لنک کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی ٹی ایف 2020 کے مالی معاملات کو سنبھالنے کے لئےسخت کوشش کر رہا ہے اور ایگزیکٹو کمیٹی اپنے اخراجات کو کم کرنے پر رضامند ہے جبکہ سینئر عملے نے از خود تنخواہ میں کمی لانے کی پیش کش کی ہے، اجلاس میں ٹیبل ٹینس کی عالمی درجہ بندی کو کورونا وائرس کی وجہ سر گرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے منجمد اور تمام مقابلے 30جون تک معطل کردیے گئے۔ آئی ٹی ٹی ایف نے ایتھلیٹس کمیشن کی معاونت کے ذریعے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے اور انہیں کورونا کے وبائی امراض کے پیش نظر آگہی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین