• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودساختہ آئیسولیشن والے واپس آئیں، عوام آپکو مسترد کرچکے، فردوس عاشق

’خودساختہ آئیسولیشن والے واپس آئیں، عوام آپکو مسترد کرچکے‘


اسلام آباد(خبرنگار)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ خودساختہ آئیسولیشن والے واپس آئیں، عوام آپ کو مسترد کرچکے، ایک شخص اپنی سیاست زندہ رکھنے پاکستان آیا ہے۔

اپوزیشن مثبت تجاویز دے، سیاست کوکورنٹائن میں رکھیں،بعض لوگ کورونا پر سیاست کر کے تنقید برائے تنقید سے باز نہیں آ رہے جبکہ عوام حکومتی اقدامات سے آگاہ ہیں۔ 

سیلف کورنٹائن میں بیٹھے خاندان کا ایک فرد اپنی سیاست کو زندہ رکھنے پاکستان آیا ہے اور وہ عمران خان پر تنقید کر رہا ہے ،میڈیابریفنگ میں انہوں نے کہاکہ خودساختہ آئیسولیشن والے واپس آئیں۔

عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں،اگراپنے دور اقتدار میں پنجاب میں ہیلتھ سٹرکچر کو بہتر بنایا ہوتا تو اپنے خاندان کا علاج کرانے انہیں عدالت کے ذریعے باہر نہ جانا پڑتا۔ اپوزیشن مثبت تجاویز دے اور سیاست کو کورنٹائن میں رکھیں۔

تازہ ترین