• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، مزید 44غیر ملکیوں کو تبلیغی مرکز سکھر میں قرنطینہ کردیا گیا

سکھر (بیورو رپورٹ) انتظامیہ کی جانب سے مختلف ممالک سے تبلیغ کے لئے سندھ آنیوالے مزید 44غیر ملکیوں کو تبلیغی مرکز سکھر میں قرنطینہ کردیا گیا، تبلیغی مرکز میں غیر ملکیوں کی تعداد68ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے شکارپور روڈ سکھر پر واقع یوسف مسجد تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے، جہاں مزید 44غیر ملکیوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے، جن کا تعلق انڈونیشیا، تیونس، نائجیریا، افغانستان و دیگر ممالک سے ہیں، یہ لوگ سندھ کے مختلف علاقوں میں تبلیغ کے لئے آئے ہوئے تھے، ان کے واپس پہنچنے پر انتظامیہ نے تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کردیا ہے۔
تازہ ترین