• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک چلاتی،جگنو محسن

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک چلاتی،یہ گرفتاری غیر قانونی، بلاجواز اور لاقانونیت کی انتہا ہے۔

حق کی آواز بلند کرنے پر ماضی بعید میں میرے شوہر نجم سیٹھی کو گرفتار کیا گیا تو اس وقت بھی میں نے احتجاجی تحریک کو تاریخی انداز میں چلایا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جگنو محسن نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن میرے حقیقی بھائیوں کی طرح ہیں، ان کے خاندان کے ساتھ نصف صدی سے زیادہ کا تعلق ہے،میں انہیں جانتی ہوں،وہ اپنے ادارے میں غیر قانونی کام برداشت نہیں کرتے۔

قانون کی پاسداری ان کا خاندانی تعارف ہے،قیام پاکستان میں میر خلیل الرحمٰن کا کردار تاریخ میں سنہری ترین حروف میں لکھا ہوا ہے جبکہ پاکستان کی صحافت کو عالمی سطح کے غیر جانبدارانہ اصولوں پر چلا کر دنیا بھر میں پاکستانی صحافت کی پہچان بننے والے ادارے جنگ گروپ اور جیو نیوز کو لیڈنگ میڈیا ہاؤس بنانے میں میر شکیل الرحمٰن کا کردار ان کے مخالفین بھی مانتے جانتے اور پہنچانتے ہیں۔

تازہ ترین