• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت قوم کواکٹھا کرنے کی ضرورت ہے،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی پنجاب میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک ہے،صورتحال کو نہ سنبھالا گیا تو خدانخواستہ ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ ہے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین رہنمائی کریں کہ لاک ڈاون کتنا ضروری ہے یہ جنگ ہم متحد ہوکر ہی لڑ سکتے ہیں اور جیت سکتے ہیں، اس وقت تفریق، تقسیم کی نہیں قوم کو جمع کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرز اور طبی ماہرین نے قوم کی جان بچانے کا مقدس فرض ادا کرنا ہے، ا وقت علاج، احتیاط اور دیکھ بھال پر بیک وقت کام کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ،عبدالمجید چن نمبردار، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سر چڑھ کر بولنے لگا ہے رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی ہے، ملک کی معیشت دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے اگر اس تنزلی کو نہ روکا تو ایک یا دو سال بعدہمیں اپنی خود مختاری کا سودا کرنا پڑے گا نوازشریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا ۔
تازہ ترین