آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چوری ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے اور موٹرسائیکلز سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور لاکھوں روپے، موٹرسائیکلز سے محروم ہو گئے۔ جلالپور کے علاقہ میں نامعلوم افراد تاج مائی کے گھر سے سا مان ‘ تھانہ جلیل آباد، ولایت آباد میں نا معلوم افراد علی رحمٰن کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی ‘قطب پور میں واقع فیکٹری سے قمر عباس کا لائسنسی پسٹل ‘تھانہ صدر کے علاقہ پل واصل پر یوٹیلیٹی سٹور سے نا معلوم افراد فیضان اور دیگر دو افراد سے مو بائل فون چھین کر لے گئے۔مو ضع پنجانی سے عامر کی بھینس ‘چونگی نمبر 14سے خلیل کا موبائل فون‘مجاہد کالونی سے فہیم اور خواجہ کالونی سے سہیل کے موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔ریٹائرڈ کانسٹیبل خالد بنوں جا رہا تھاکہ نانڈلہ چوک پر تین نامعلوم مسلح افراد نے 20 ہزار رو پے نقدی چھین لی۔
ملتان سے مزید