آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پشاور‘حوالات میں ملزموں پر تشدد‘2اہلکاروں کیخلاف مقدمات

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ دائود زئی پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حوالات میں ملزموں پر تشدد کرنیوالے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ایس ایچ او تھانہ دائود زئی انسپکٹرواجد شاہ کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق 20مارچ کو سوشل میڈیا پرویڈیو وائر ل ہوئی تھی جسمیں دکھایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار تھانہ دائود زئی کی پولیس چوکی جالہ بیلہ کی حوالات میں رہزنی کے ملزمان قیصر اور خان محمد پر تشدد کررہے ہیں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افسران بالا کی ہدایت پر انکوائری قائم کی گئی تھی اس دوران معلوم ہوا کہ ملزموں پرتشدد پولیس اہلکاروں اسحاق اور فرہاد نے کیا ہے اورانہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاہے ایس ایچ او کی جانب سے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس ایکٹ 2017ء کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔
پشاور سے مزید