کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں چار میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ الشہزاد فٹ بال کلب نے پیر بخش بلوچ کو 3-1سے، دوسرے میچ میں ہزارہ محمڈن نے ماری پور بلوچ کو پنالٹی ککس پر 5-4سے، تیسرے میچ میں معمار اسپورٹس نے ہنٹر اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 3-2 اور آل برادرز ملیر نے نیشنل آفریدی کو 7-1سے شکست دی۔