• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاصلہ رکھو، ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے، ماہرہ خان

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم ’سپر اسٹار‘ کی ایک جھلک کے ذریعے کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی ہے۔ 

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے ساتھ موجود دو لوگوں کو فاصلہ رکھنے کا کہہ ر ہی ہیں۔


ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے پولیس اہلکار کی وردی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’فاصلہ رکھو، یہ ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ تصویر فلم سُپر اسٹار کے سیٹ کی ہے جس کو میں بہت یاد کر رہی ہوں۔‘

ماہرہ خان کی اِس پوسٹ پر پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارے بچاؤ یہی تو ہیں جو آج کل سب کی پٹائی لگا رہی ہیں۔‘

عدنان انصاری نے اپنے کمنٹ میں ہیش ٹیگ StayHome بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین