• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس: ایدھی سرد خانے کھول دیئے گئے، میتوں کو غسل دینے کا اعلان

 ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی خصوصی تربیت دے دی گئی ہے کہ رضاکاروں نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو غسل کیسے دینا اور کفن کیسے پہنانا ہے۔

کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر تین دن قبل ایدھی فاؤنڈیشن نے سرد خانے بند کرکے میتوں کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا سلسلہ ختم کر دیا تھا۔

 ترجمان کے مطابق اب ایدھی سردخانے لائی جانے والی تمام میتوں کو کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت غسل دیا اور کفن پہنایا جائے گا۔ 

ترجمان کے مطابق ایدھی رضا کاروں کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کل (منگل) صبح سے سروسز کا آغاز کر دے گی۔

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی میتوں کو غسل دینا اور عام طریقے سے دفنانا منع ہے۔

تازہ ترین