سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرنا عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ نیب صرف لوگوں کو تنگ اور بدنام کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں کررہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے استفسار کیا کہ غلط بات ہے کیوں گرفتار کیا آپ نے؟ تحقیقات کرنی ہیں کریں، اس حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے فیصلے موجود ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب کی اس طرح کی کارروائی سے تو ملک نہیں چل سکتا۔