کشمیر کونسل ای یو کے تحت برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں جمعہ کو بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پاکستان پر بھارتی حملوں کی مذمت کی۔بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں پر سات اور آٹھ مئی کی راتوں کو تاریکی میں پے درپے جارحانہ حملوں کے خلاف آج جمعہ نو مئی کو کشمیر کونسل ای یو اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں نے برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔