• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے پر دی وائر پر بھارتی حکومت نے پابندی لگادی

دی وائر کے ایڈیٹر سدھارتھ وردا راجن(فائل فوٹو)، انکا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز چینلز مسلسل جھوٹی اور اشتعال انگیز خبریں نشر کر رہے ہیں۔
دی وائر کے ایڈیٹر سدھارتھ وردا راجن(فائل فوٹو)، انکا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز چینلز مسلسل جھوٹی اور اشتعال انگیز خبریں نشر کر رہے ہیں۔  

بھارتی نیوز چینلز جھوٹی رپورٹنگ کےلیے آزاد لیکن سچائی اور حقیقت بتانے پر محتاط ہیں۔ غیر جانب دار رپورٹنگ کرنے پر دی وائر پر پابندی لگا دی گئی۔

دی وائر کے فاؤنڈنگ ایڈیٹر سدھارتھ وردا راجن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بھارتی نیوز چینلز مسلسل جھوٹی اور اشتعال انگیز خبریں نشر کر رہے ہیں، تاکہ پاکستان کی جانب سے ردعمل کو اُبھارا جاسکے۔

اُن کا کہنا ہے کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ جب ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت ہے، تو ایسی فیک اور خطرناک رپورٹنگ کی تصحیح کرنے کے بجائے بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ معتبر اور ذمہ دار نیوز میڈیا، دی وائر کی ویب سائٹ کو ملک بھر میں بلاک کر دیں۔ 

اس فیصلے پر صحافتی حلقوں اور شہری آزادیوں کے لیے کام کرنے والے اداروں نے سخت ردعمل دیا ہے۔ 

اُن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف آئین کے خلاف ہے بلکہ آزادی صحافت اور شہریوں کے حق معلومات پر براہِ راست حملہ ہے۔ 

مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت فوری طور پر یہ پابندی ختم کرے اور میڈیا کو آزادانہ طور پر کام کرنے دے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید