• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کہا لاک ڈاؤن نہیں تو اسلام آباد میں کیا ہے، شاہد خاقان

وزیراعظم نے کہا لاک ڈاؤن نہیں تو اسلام آباد میں کیا ہے


اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا لاک ڈاؤن نہیں ہوگا ، اسلام آباد میں کیا ہے ، اس سے زیادہ اور لاک ڈاؤن کیا ہوگا ، حکومت تو مکمل طور پر ناکام ہے بس ﷲ ہی خیر کرے ،وزیراعظم کچھ کہتے ہیں، موقع پر کچھ اور ہو رہا ہوتا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں، پورے پاکستان میں کورونا کیخلاف یکساں رسپانس چاہئے، تفتان پر بدنظمی کے وزیراعظم خود ذمہ دار ہیں ، انہیں پتہ نہیں کیا کرنا ہے، ہر صوبہ، ہر شہر اپنا کام کر رہا ہے ، وزیروں کا بھی وہی رویہ ہے جو وزیراعظم کا ہے، بارڈر وفاق کنٹرول کرتا ہے ، وزیر اعظم اپوزیشن کو بلاکر غائب ہوگئے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا معاملے پر حکومت مکمل طور پر ناکام ہے، وزرأ اور حکومت کی کوآرڈی نیشن نہیں، اپوزیشن کو پکڑیں گے یا کورونا وائرس کو پکڑیں۔

تازہ ترین