• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی جماعتوں میں شامل تمام افراد کی سکریننگ کی جائے،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ‘اپنے نامہ نگار سے)کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے عمل، لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی نقصان کے ازالے اور انتظامی امور کے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ صوبہ میں مستحق افراد کی امداد کیلئے ڈویژن کی سطح پر مخیر حضرات کی کمیٹیاں بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے یہ ہدایت کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ، لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی نقصان کے ازالے اور انتظامی امور کے جائزے کیلئے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تبلیغی اجتماعات کے شرکا ء کو انہی اضلاع میں میں رکھا جائے جہاں وہ موجود ہیں اورتبلیغی جماعتوں میں شامل تمام ملکی و غیر ملکی افراد کی سکریننگ کی جائے۔اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو امتحانات کے بغیرچھٹیوں کے کام میں کارکردگی کی بنیاد پر اگلی کلا س میں ترقی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین جبکہ جماعت نہم اور دہم کے مضامین کی آن لائن کلاسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
تازہ ترین