• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزگار کی تلاش میں ملتان میں مقیم پٹھان برادری کا مالی امداد کیلئے احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) روزگار کی تلاش میں ملتان میں مقیم پٹھان برادری کے درجنوں افراد نے کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ضلع سوات سے روزگار کیلئے ملتان آئے پٹھان برادری کے اسماعیل خان، زیور خان، اورنگزیب خان، گل رحمان خان، محمد زّر خان و دیگر کا کہنا تھا کہ وہ بے یارو مددگار گھروں میں محصور ہیں، دیہاڑی دار و تازہ روزی کماکر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ضلع سوات سے آکر یہاں مقیم ہوئے مگر حالیہ لاک ڈاؤن نے ہماری زندگی اجیرن بنادی ہے، لاک ڈاؤن کے پیش نظر اپنی روٹی روزی کمانے سے قاصر ہوکر وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومتی اعلانات کے مطابق راشن اور مالی امداد فوری فراہم کی جائے۔
تازہ ترین