• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان میں طالبات کی فلاحی تنظیم ’ہوپ‘ کا قیام

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں طالبات کی فلاحی تنظیم ’’ہوپ‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے تحت 125غریب ملازمین میں راشن کی تقسیم کیا جائے گی، امدادی کام کی نگرانی وی سی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کریں گی جبکہ اس کی انچارج پروفیسر نائلہ امتیاز ہوں گی، تنظم کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں معاشرے فلاحی کاموں کو فروغ دینا ہوگا جبکہ طالبات اس کی ممبر ہوں گی اور رضا کارانہ طور پر خدمات سرانجام دیں گی۔
تازہ ترین