• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات برآمدگی کے ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سول عدالت سے رجوع کرنے والے شہری محمد حنیف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر پریشان کرنے والے افراد آصف صدیق اور آسیہ بی بی کے خلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دے دیا جبکہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمات میں گرفتار ملزم اسلم کی ضمانت پر پولیس سے 2 اپریل کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمود کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے پولیس سے 10 اپریل کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین