• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والوں میں امدادی چیک تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے گزشتہ روز 92فنکاروں، ہنرمندوں، شعراء کرام، خطاط سمیت فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والوں کو ملتان آرٹس کونسل کی جانب سے فی کس پانچ ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔اس ضمن میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان طاہر محمود چوہدری نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت سے سفارش کریں گے کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے معاملے میں 50 سال عمر کی شرط ختم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور نادار فنکاروں اور ہندمند افراد اس مالی معاونت سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
تازہ ترین