• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر خوراک کا ہری پور اور ایبٹ آباد میں فلور ملوں کا دورہ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی کی ہدایت پر ڈائریکٹر خوراک زبیر احمد نے ضلع ہری پور اور ایبٹ آباد میں واقع مختلف فعال فلور ملوں کا اچانک دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری گندم کی پسائی اور آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر خوراک نے فلور ملوں کو کوٹہ کے حساب سے دی جانے والی گندم کی پسائی اور سرکاری آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر خوراک زبیر احمد نے کہا کہ صوبے میں آٹے کی نوٹیفائیڈ ڈیلرز کو سپلائی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صوبے کی دیگر فلور ملوں کے اچانک دورے بھی کیے جائیں گے۔دریں اثناء، ڈائریکٹر خوراک نے ہری پور اور ایبٹ آبادکی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی اور متعلقہ اضلاع میں سرکاری آٹے کی مارکیٹ میں دستیابی اور سرکاری گندم کی پسائی کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین