تجارتی پابندیوں کےباوجود یورپ نےایران کوبائی پاس ڈیل کےتحت طبی امداد بھیج دی، خبرایجنسی کے مطابق یورپی ممالک سےایران بھیجی گئی امداد میں طبی آلات اور ساز و سامان شامل ہے۔
یورپی ممالک کی جانب سے ایران کو بھیجی جانیوالی یہ پہلی امداد ہے۔
جرمن وزارت خارجہ کے مطابق ایران کو امداد بھیجنے والے ممالک میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ شامل ہیں۔
جرمن وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ یورپی ممالک کی جانب سے بھیجا جانیوالا طبی سامان ایران پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے گزشتہ برس انسٹیکس کے قیام کا اعلان کیا تھا، انسٹیکس اسکیم کے تحت یورپ نیوکلیئر معاہدے کی شرائط پر ایران کو پابند رکھنے کا مجاز ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نےایران کے ساتھ 2015 کا نیوکلیئر معاہدہ ختم کرکےتجارتی پابندیاں لگائی تھیں۔ امریکا کی یہ تجارتی پابندیاں ایران کے کورونا سے لڑنے کے اقدامات کی راہ میں حائل ہیں۔