• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا متاثرین 8 لاکھ، اموات ساڑھے38 ہزار

دنیا میں کورونا متاثرین 8 لاکھ، اموات ساڑھے38 ہزار


دنیا میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی، ساڑھے 38 ہزار افراد وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے اعتبار سے امریکا پہلے، اٹلی دوسرے، اسپین تیسرے اور چین چوتھے نمبر پر ہے۔

امریکا میں ایک لاکھ 64 ہزار 410 مہلک کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں 3 ہزار 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 6 ہزار صحتیاب ہوچکے۔

امریکا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر نیویارک ہے، جہاں اسپتال 60 ہزار سے زائد مریضوں کا بوجھ سنبھالنے سے قاصر ہیں، فوج کا بحری جہاز اسپتال نیویارک پہنچ گیا، سینٹرل پارک میں بھی عارضی اسپتال قائم کردیا گیا۔

یو ایس اوپن ٹینس کورٹ پر کورز ڈال کر 350 بستر تیار کر دئیے گئے، کورونا کے باعث 78 فیصد امریکیوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی ہے۔

اٹلی میں 1 لاکھ 1ہزار 739 افراد متاثر ہوچکے ہیں، جن میں 11ہزار591  افراد جان سے گئے جبکہ 14 ہزار 620 صحتیاب ہوئے ہیں۔

اسپین کورونا متاثرین چین سے بھی آگے نکل گیا ہے، 94 ہزار 417 افراد اس کا شکار ہوئے، جن میں 8 ہزار 189 کی مہلک وائرس جان لے چکا ہے جبکہ 19ہزار 259 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چین میں اس وقت بھی 2161 افراد میں کورونا وائرس موجود ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہزار 52 ہے۔

سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار تک پہنچ گئی، مکہ مکرمہ کے 6 علاقوں میں غیر معینہ مدت تک کے لیے 24 گھنٹے کا کرفیو لگادیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں چھ سو سے زیادہ افراد بیمار ہیں، دبئی کے علاقے الراس میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

تازہ ترین