• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: پانچ سے زائد افراد کی باجماعت نماز پر پابندی

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے پیش نظر صوبہ بھر کی مساجد میں پانچ سے زیادہ افراد کی باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کی مساجد میں پانچ سے زیادہ افراد کی باجماعت نماز پر پابندی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق مسجد کے امام، موزن، خادم یا متولی سمیت صرف 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ باجماعت نماز پر پابندی کا فیصلہ علماء اور ماہرین طب سے مشاورت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین