• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ینگ ڈاکٹرز کا حفاظتی کٹس کی فراہمی کا مطالبہ


لاہور میں ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن نے ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹر کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، درجنوں ڈاکٹرز میں کورونا کا شبہ ہے اور ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ 5 نرسوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے، 10میں علامات ہیں، جبکہ پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز میں وائرس کا گراف دیگر ملکوں سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو حفاظتی لباس فراہم کیے جائیں۔

تازہ ترین