• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر وفاقی حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے: کائرہ

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ کورونا کے معاملے پر وفاقی حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی پنجاب کے تحت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی گئی، اب اور باتیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ سندھ حکومت گڈز ٹرانسپورٹ چلنے نہیں دے رہی، حکومتِ سندھ نے پہلے دن سے ہی گڈز ٹرانسپورٹ کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ کیا ہوا ہے۔

صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ اس سوچ اور طرزِ عمل کے ساتھ کورونا سے نہیں نمٹا جا سکتا۔

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور وزیرِ اعظم عمران خان اس کے مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت نالائقوں کا ٹولہ ہے، قمر زمان کائرہ

انہو ںنے مزید کہا کہ اگر وزیرِ اعظم عمران خان لاک ڈاؤن نہیں چاہتے تو پھرعمل کون کروا رہا ہے ؟وزیرِ اعظم کے بیانات سے مبہم صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے بیانات سے پیدا ہونے والا ابہام وبا سے نمٹنے کی راہ میں رکاوٹ ہے،اس ابہام کودور ہونا چاہیےیہ کسی طور پر بھی فائدہ مند نہیں ہے۔

تازہ ترین