• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر جاوید رحمٰن کے انتقال پر قمر زمان کائرہ کا اظہار تعزیت

چیئرمین، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن کےانتقال پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میرجاوید رحمٰن نے اپنے والد کے انتقال کے بعدجنگ گروپ کی قیادت کی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن کی صحافتی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میر جاوید رحمٰن اخبارِ جہاں جیسے شاندار جریدے کے بانی مدیر تھے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ یہ میرخلیل الرحمٰن فیملی اور جنگ گروپ کے لیے شدید صدمے کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ میر جاوید رحمٰن کراچی کے اسپتال میں کچھ روز سے زیرِعلاج تھے، اسپتال کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمٰن کو شوگر اور پھیپھڑوں کا کینسر لاحق تھا۔

میر جاوید رحمٰن اسپتال میں دورانِ علاج دل کا دورہ بھی پڑا تھا، جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا تھا اور آج میر جاوید رحمٰن رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

تازہ ترین