• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا پھیلاؤ عوامی تعاون کے بغیر روکنا مشکل

عوام کا تعاون حاصل کیے بغیرکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا حکومت کے لیے مشکل ہے۔

عوام کا تعاون حاصل کرنے کےلیے حکومت کو ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔

کورونا کے حوالے سے ساز گار ماحول کےلیے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے، جس سے مستقبل کے ان دیکھے خطرے کا موثر طریقے سے مقابلہ ممکن ہے۔

کورونا وائرس ہر جگہ پھیل رہا ہے، لیکن اسے ٹیسٹ کرنے کی سہولیات مخصوص شہروں میں ہیں، اس لئے خون کے نمونے نجی کویئر سروس کے ذریعے ٹیسٹنگ لیبارٹریز تک پہنچائے جارہے ہیں۔

چونکہ ملک میں لاک ڈاؤن ہے اس لئے اس کام کو انجام دینے میں مشکلا ت درپیش ہیں کیونکہ نقل و حمل کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا ہے۔

نقل وحمل کا فریم ورک خوراک اور دواؤں کی سپلائی کے لیے بھی اہم ہے، دواؤں کی فراہمی ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاک ڈاؤن میں سپلائی چین برقرار رکھنے پر وفاقی اور صوبائی حکومت نے لائحہ عمل مرتب نہیں کیا ہے۔

آنے والے دنوں میں صورتحال کیا ہوگی؟ یہ تو وقت بتائے گا، لیکن آنے والے وقت کی تیاری آج کرنا ہے، حکومت اور عوام کے تعاون سے پیشرفت ناگزیر ہے۔

تازہ ترین