• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا 2 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا 2 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بڑا فیصلہ


وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے 2 ہزار پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے فلائٹ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اس حوالے سےاظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ 3 سے 11 اپریل تک قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی 17 پروازیں، برطانیہ، کینیڈا، ترکی، باکو اور کوالالمپور کے لیے اڑایں گی۔

معید یوسف نے مزید کہا کہ ان پروازوں کے ذریعے 2 ہزار کے قریب مسافروں کو پاکستان لایا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین