• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی واپسی کے لیےجزوی فلائٹ آپریشن کی اجازت

حکومت نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو جزوی طور پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی۔ وزیر خارجہ اور وزیر امور ہوابازی کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعظم پاکستان نے پروازوں کی بحالی کی منظوری دی۔

 پہلے مرحلے میں محدود تعداد میں مسافروں کو واپس لایا جائے گا، تا کہ ان کی این آئی ایچ کی صلاحیت کے مطابق مربوط ٹسٹینگ کی جا سکے۔ ابتدا میں کینیڈا اور برطانیہ کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی۔ 

ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن 03 اپریل سے بحال ہو گا۔ برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن 04 اپریل سے شروع ہو گا۔ فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی۔ 

تمام پروازیں واپس صرف اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔ پروازیں اترنے کے بعد لاؤنج میں تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں تمام مسافروں کو چھ گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹلوں میں رکھا جائے گا۔ جو مسافر کلیئر ہوں گے ان کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔ پی آئی اے تمام حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرے گی۔ تمام طیاروں میں مکمل طور پر ڈس انفیکشن کی جائے گی۔ پی آئی اے اپنے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی امور پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ 

تازہ ترین