• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں غریب افراد پریشان، امدادی پیکیج اعلان تک ہی محدود

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر حکومتی لاک ڈاؤن نے جہاں عام شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے وہیں دیہاڑی دار طبقہ، نادار، غریب اور مساکین سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔

مخیرحضرات کی تلاش میں یہ افراد سارا سار ا دن پھرتے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے  امدادی پیکیج کا اعلان اب تک اعلان کی حد تک ہی محدود ہے۔

شہر کی معروف شاہراہوں کے کنارے بیٹھے ضرورت مند افراد وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو دیکھتے رہتے ہیں کہ شاید کوئی شخص آئے اور ان کی مالی مدد کرے۔

پچھلے 8 روز کے دوران ان افراد کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، کچھ یہی حال دیہاڑی دار طبقے کے افراد کا بھی ہے جنہیں نہ مزدوری ملتی ہے اور نہ دو وقت کی روٹی،  پھر ان کی اور ان کے اہل خانہ کی رات فاقوں میں گزرتی ہے۔

تازہ ترین