• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن سے ماحولیاتی تبدیلی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ماحولیاتی تبدیلی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ فیکٹریاں، جہاز بند ہیں، گاڑیاں بھی کم چل رہی ہیں مگر اس کا اثر عارضی نوعیت کا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑ رہا۔

اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم کے عہدیدار لارس پیٹر نے کہا کہ آلودگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ گیسوں کے اخراج میں کمی عارضی طور پر ہوئی ہے، اس کا ماحول پر کوئی خاص اثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بڑی قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ لاک ڈاؤن سے ماحول پر بڑا فرق پڑ جائے گا، ایسا نہیں ہے کیوں کہ کچھ عرصے میں لاک ڈاؤن ختم اور سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

تازہ ترین