• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر کے اشتہاری قرار دیدیا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نمبر2کی جج بشریٰ زمان نے تھانہ سبزی منڈی کے مقدمہ ملکی سالمیت کیخلاف تقریر کرنے پر قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر کے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔ قائد ایم کیو ایم نے ملکی سالمیت کیخلاف 14جولائی2015کو تقریر کی تھی جس کیخلاف شہری محمد علی رضا نے تھانہ سبزی منڈ ی میں  انکے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے در خو است  دائر کی تھی۔  
تازہ ترین