• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون،قلندر لعل شہبازؒ کا سالانہ عرس نہ کرانے کا حتمی فیصلہ،سندھ حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں

سیہون شریف(نامہ نگار)حکومت سندھ نے سیہون قلندر لعل شہبازؒ کا سالانہ عرس نہ کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا، کورونا وائرس کے خطرے کے باعث سندھ حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں، چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی ،ڈپٹی کمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی کے مطابق حضرت قلندر لعل شہباز کا عرس 11 اپریل سے تین روز کیلئے ہونا تھا، تاہم کورونا وائرس کے باعث عرس کی تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں،جبکہ عرس کی صرف رسومات ادا کی جائیں گی، حضرت قلندر لعل شہباز کا مزار بھی پندرہ روز سے زائرین کیلئے بند ہے۔محکمہ اوقاف سندھ کے چیف ایڈمنسٹریٹر منور علی مہیسر نے بتایا کہ حضرت قلندر لعل شہباز ؒ کے عرس میں لاکھوں زائرین شریک ہوتے ہیں، زائرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے میلہ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم محکمہ اوقاف سندھ عرس قلندر کی تمام رسومات سادگی سے ادا کرے گا۔
تازہ ترین