کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ میں تبلیغی جماعت کے رکن کا کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد علاقہ تولنج کی مسجد کو قرنطیبہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق مسجد میں اسپرے کر دیا گیا، پورے گائوں کی اسکریننگ جلد شروع کی جائے گی،مسجد میں ٹی ایم اے گمبٹ کی ٹیموں نے سپرے شروع کر دیا ہے۔ پورے گائوں کی اسکریننگ جلد شروع کی جائے گی۔ایڈیشنل اے سی ون کوہاٹ طاہر علی مذکورہ مسجد پہنچ گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ملائشیا سے کوہاٹ آنے والی تبلیغی جماعت کے ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مسجد پہنچ گئیں۔ مسجد میں 13 افراد موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مسجد کو قرنطینہ میں بدل دیا ہے۔ ٹی ایم اے گمبٹ کے تحصیل آفیسر انفراسٹراکچر سبحان الدین نے ٹیم کے ہمراہ مسجد میں کلورین سپرے کروا دی ہے ۔مسجد میں دیگر تبلیغیوں کے ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق پورے گائوں تولنج کی سکریننگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔