• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ کو باعزت بری کیا جائے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صحافتی تنظیموں اور جنگ جیو سی بی ایز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں میر جاوید رحمٰن کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اوراس سانحہ پر تمام صحافی اور کارکن میرخاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور میر شکیل الرحمٰن کی باعزت رہائی تک اپنا احتجاجی سلسلہ جاری رکھیں گے۔ بڑے بھائی کے انتقال پر انسانیت کے ناطے 7؍ روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرنے اور پیرول پر ان کی رہائی کے بجائے میرشکیل الرحمٰن کو جھوٹے مقدمے سے مستقل باعزت بری کیا جائے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق میرجاوید رحمٰن کے انتقال اور ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ کے جھوٹے مقدمے میں گرفتاری سےجنگ اور جیو کا ہر کارکن اس وقت انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ حکومت ایک طرف کنٹرولڈ میڈیا چاہتی ہے جس کے لیے میر شکیل الرحمن کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر بدھ کو جیو اورجنگ کے دفاتر میں میرجاوید الرحمٰن کے انتقال پر خصوصی دعائیں ہوئیں۔ عملے کے ارکان نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے دفتری امور انجام دیئے۔

تازہ ترین