• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان لانے کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ، ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان لانے کی درخواست خارج


اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کیلئے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ہے۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کیلئے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے ریمارکس دیئے کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں، یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔ چیف جسٹس اطہر من اﷲ نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں، موجودہ حالات میں عدالت کسی بھی تنازع یا بحث میں نہیں پڑے گی۔

تازہ ترین